قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے ارکان کے نام موصول نہ ہونے کی بناء پر تعطل کا شکار

بدھ 10 اکتوبر 2018 12:05

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے ارکان کے نام موصول نہ ہونے کی بناء پر تعطل کا شکار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے ارکان کے نام موصول نہ ہونے کی بناء پر تعطل کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کو قومی اسمبلی کی طرف سے ارسال کردہ بزنس تعطل کاشکار ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تاحال قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اس بناء پرجاری نہیں کیا کیونکہ کمیٹیوں میںحکومتی اور اپوزیشن ارکان کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن اور بعض کمیٹیوں میں حکومت کی طرف سے بھی ابھی تک نام موصول نہیں ہوئے۔

اس وجہ سے کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق جونہی حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف سے نام موصول ہوں گے کم-یٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں