ازبکستان اور پاکستان نے باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود کا ٹویٹ

جمعہ 8 مئی 2020 23:05

ازبکستان اور پاکستان نے باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ ازبکستان اور پاکستان نے باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے جس کا پہلا اجلاس جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیف گنیف کے ساتھ 7 مئی کو ویڈیوز کانفرنس ہوئی ازبکستان حکومت نے دونوں ملکوں کے درمیان 25 فیصد تجارتی اضافے کو برقرار رکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کے ازبکستان دوا سازی، ٹیکسٹائل، آم، آلو اور دیگر سبزیوں و پھلوں کی پاکستان سے درآمدات سمیت سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں جانب سے تجارت و سرمایہ کاری پر مشترکہ ورکنگ گروپ کو تشکیل دینے اور جلد از جلد اس کا اجلاس بلانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ انہوں نے برآمد کنندگان سے اپیل کی کہ وہ ازبکستان کی طرف توجہ دیں اور اب تک کے اچھے نتائج کو آگے لے کر بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں