تحصیل پپلاں کے دیرینہ عوامی مطالبہ کو پورا کرانے میں وزیراعظم پاکستان سے بات چیت کریں گے ‘صاحبزدہ سعیداحمد تلوکر

علووالی سے چشمہ کٴْنڈل سی پیک انٹرچینج تک سڑک کی تعمیرجلد شروع کرانے کے لیے وزیر مواصلات مولانا اسد الرحمن سے ملاقات کروںگا

بدھ 11 مئی 2022 12:28

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) جے یو آئی ضلع میانوالی کے امیر صاحبزدہ سعیداحمد تلوکر نے کہا کہ علووالی سے چشمہ کٴْنڈل سی پیک انٹرچینج تک سڑک کی تعمیرجلد شروع کرانے کے لیے اگلے ایک دو دن میں وفاقی وزیربرائے مواصلات مولانا اسد الرحمن سے ملاقات کرکے اٴْن سے اس اہم ترین سڑک کی تعمیر جلد شروع کروانے کے متعلق بات چیت کرونگا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ سعید احمد تلوکر نے کہا کہ اس اہم ترین منصوبے کو شروع کرنے کے لیے تیس کروڑ کے فنڈز جاری ہونے کی خبریں کئی بار میڈیا میں رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ سابق وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان نے بھی مجھے ذاتی طورپر کچھ عرصہ قبل ابتدائی فنڈز جاری ہونے کے متعلق بتایا تھا اور کئی مواقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور کئی محفلوں میں وہ اس بارے اظہار کر چکے ہیں کہ جلد اس سڑک کے ٹینڈرز لگنے والے ہیں اور کام شروع ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے تحصیل پپلاں کے اس اہم منصوبے علووالی سے چشمہ ڈیرہ روڈ تک سڑک کی تعمیر کے لیے محکمانہ تیارکردہ فزیبلٹی رپورٹ کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے جس میں چارعدد پلوں کی تعمیربھی شامل ہے انشاء اللہ جلد اس سلسلہ میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد الرحمن سے اسلام آباد میں ملاقات کا وقت طے کرکے اٴْن سے اس منصوبہ کو جلدشروع کرانے کی بات چیت کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمیعت اوراپنے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی اس سلسلہ میں رہنمائی اورمددلینگے کہ وہ تحصیل پپلاں کے دیرینہ عوامی مطالبہ کو پورا کرانے میں وزیراعظم پاکستان سے بات چیت کریں اوراسکے فنڈزفوری جاری کرواکے اسکیٹینڈرز لگوا کرکام شروع کرایں۔صاحبزادہ سعید احمد تلوکرنے مزید کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے جہاں تحصیل پپلاں کو سی پیک تک رسائی حاصل ہو گی وہیں یہ اہم منصوبہ ہمارے پورے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اوراپنی تحصیل پپلاں کے لوگوں کے اس دیرینہ مطالبہ کو پوراکروانے میں ہرممکن کوشش کرکے جلد از جلد کام شروع کرانے کے لیے بھر پور کوشش کرونگاکیونکہ ہمارے علاقہ کی محرومیوں کے ازالے کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی پوری توانایاں صرف کریں گے اور انشاء اللہ جیسے ہی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات اور میٹنگ کا شیڈول طے ہوتا ہے اس بارے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ بھی کرونگا اوراس میٹنگ میں میڈیا کے ہمراہ اٴْن سے ملاقات کر کے جلد از جلد اس منصوبہ کو شروع کرانے کا مطالبہ کرونگا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں