گلی کوچے ، بازار سبز ہلالی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج گے

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:14

کندیاں ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 06 اگست۔2016ء )ملک بھر کی طرح کندیاں میں بھی ماہ اگست کے شروع ہوتے ہی گلی کوچے ، بازار سبز ہلالی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج گے۔تاجر نے اپنی دوکانوں کو سجاناشروع کردیا جبکہ بچے ،نوجوان بڑی تعداد میں جھنڈے جھنڈیاں ۔بیج۔سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں رمضان وٹو۔

(جاری ہے)

ناصر صدیقی ، وہاب ملک اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ وطن ہمارے اسلاف کی کڑی آزمائش اور قربانیو ں سے حاصل کیا ہے انھوں نے اپنے خون سے اس پودے کی آبیاری کی ہے ہم اپنے وطن کی عزت پرا ٓنچ نہیں آنے دیں گے ۔ وطن کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ہم69 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے۔سبز ہلالی پرچم کو 14اگست والے دن لہرائیں گے اسکی شان بڑھائیں گے۔ معصوم بچے گلی محلوں کو سجارہے ہیں انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیامیں پاکستان جیسا خوبصورت ملک نہیں ۔ ہمارا پیارا وطن سے ہماری پہچان ہے۔ ہم آذادی کی قدر جانتے ہیں ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں