اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال کی صدارت میں ٹی ایم اے پپلاں کے افسران کا ہنگامی اجلاس

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:55

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء ) عاشورہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال نے ٹی ایم اے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا اور لائیٹنگ اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ جلوسوں کے روٹس پر بھی صفائی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں ۔

اجلاس میں ٹی ایم او پپلاں رانا حامد رضا ، تحصیل آفیسر فنانس و سی او یونٹ پپلاں شیرا فگن خان، سی او یونٹ کندیاں سید ندیم انور شاہ ، اور سی او یونٹ ہرنولی کے علاوہ آفتاب احمد خان انسپکٹر تجاوزات حافظ محمد اسحق اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال اور ٹی ایم او پپلاں رانا حامد رضا نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر بھی ٹی ایم اے عملہ کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس موقع پرڈاکٹر مظہر حسین جوائنٹ سیکرٹری کندیاں چشمہ پریس کلب (رجسٹرڈ) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی اور صفائی کے لیئے خصوصی اقدمات کیئے جا رہے ہیں اور ہم نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام ہمیں برداشت اور روا داری کا درس دیتا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اس موقع پر تحصیل بھر میں امن و امان کے قیام کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور شہریوں کا فرض ہے کہ وہ ان ایام میں سیکورٹی اداروں اور ٹی ایم اے عملہ سے بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں