تجاوزات والے جاگے ، سرکار سوئی رہی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 فروری 2017 17:02

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 13فروری ۔2017ء)جرنیلی روڈاور کندیاں کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار کے باوجودتحصیل اور ٹی ایم اے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جرنیلی روڈ کی تعمیر کاکام ابھی مکمل نہیں ہوا روڈ کے دونوں طرف سے نکاسی آب کیلئے نالہ اور سولنگ بنایا جارہاہے جو زیر تکمیل ہے جرنیلی روڈ کے مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں ہیں اور نالے پر سلیب بھی نہیں ہے جو حادثات کاموجب بن رہے ہیں ہر آئے دن شہری مین ہولز اور نالے میں گر جاتے ہیں اور دوکانداروں نے دوبارہ سیوریج والے نالے کے آگے جرنیلی روڈ کے سولنگ پراپنا قبضہ جمانا شروع کر دیا چنگچی رکشے بھی روڈ پر کھڑے ہوتے ہیں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو تجاوزات کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کر ناپڑتا ہے دوکاندار جرنیلی روڈ کے سولنگ پر بیٹھ کر بھاری کام کرتے ہیں جس سے سولنگ ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا ٹھیکیدار نے روڈ اور سولنگ کے اوپر جو عارضی طور پر مٹی ڈالی تھی اس کو ابھی تک روڈ سے صاف نہیں کرایا اب وہ مٹی شہریوں کیلئے گرد وغبار بن رہی ہے جرنیلی روڈ کو ھیکیدار سے مٹی صاف کروانی چاہے کیونکہ ٹریفک کے روڈ پرسے سپیڈ سے گذرنے کی وجہ سے ساری روڈ پر مٹی اٹھتی ہے جو لوگوں میں آنکھوں، دمے اورسانس کی بیماریاں کا موجب بن رہی ہے سیوریج کے نالے پر دونوں طرف سے مکمل سلیبیں ڈالنی ضروری ہیں کیونکہ جب نالہ چالو ہوگا تو اس میں پانی ہوگانالہ کھلا ہونے پر اس میں ہر روز بچے اور بوڑھے گر نے سے حادات رونما ہوں گے ہلیاں کندیاں کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی میانوالی شوزب سعید سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں