ْوردیوں میں ملبوس ملزمان نے دو الگ لگ وارداتوں کے دوران شہریوں سی80لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وردیوں میں ملبوس ملزمان نے دو الگ لگ وارداتوں کے دوران شہریوں سی80لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی،وفاقی پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول پولیس کو مدثر نے بتایا کہ مدعی نے اپنے نوکر فاضل کو ایبٹ آباد سے رقم ایکسچینج کروانے کے لئے راولپنڈی بھیجا ،ملازم رقم لے کر واپس جا رہا تھا کہ چار نامعلوم ملزمان نے ہائی ایس کو روکا اور خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی کے دوران اسی لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو روپے دھوکہ دہی سے چھین لئے اور فرار ہو گئے ،تھانہ سہالہ پولیس کوعبدالحمید نے بتایا کہ کار سوار رینجرز کی وردی میں ملبوس ملزمان نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے مدعی سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں