ترجمان دفتر خارجہ نے پشاور کی ایک مارکیٹ کے حوالے سے افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ترجمان دفتر خارجہ نے پشاور کی ایک مارکیٹ کے حوالے سے افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ کے مسئلے سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔ہفتہ کو ترجمان نے افغان وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ایک مارکیٹ کا تنازعہ ایک عام شہری اور افغانستان کے ایک بینک کے درمیان تھا۔

(جاری ہے)

1998میں عدالت نے عام شہری کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ افغانستان کی طرف سے عدالتی نظام نہ ماننے کے بعد حال ہی میں مقامی انتظامیہ نے تمام قانونی تقاضے مکمل کر کے تجاوزات کیخلاف ایکشن لیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام پر کسی بھی قسم کے شکوک کے اظہار کو مسترد کرتے ہیں۔پشاور میں افغان قونصلیٹ بطور احتجاج بند کرنا افسوسناک ہے۔ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغانستان قونصلیٹ کی بندش کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریگا۔ترجمان نے کہا کہ ایک نجی کیس کو دو برادر ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہیئے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں