میانوالی میں لاپتہ ہونے والی بچی 12 گھنٹے بعد مل گئی

پیر 10 مئی 2021 23:49

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) میانوالی میں لاپتہ ہونے والی بچی بارہ گھنٹے بعد پولیس کو مل گئی، ڈی پی او مستنصر کے مطابق بچی دشوار گزارپہاڑی سلسلے سے ایک چٹان سے ملی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مستنصر کے مطابق بچی پرسوں شام چار بجے کے قریب لاپتا ہوئی، مقامی لوگوں نے اپنے طور پر اس کی تلاش کی تاہم بچی نہ ملی۔پولیس ٹیموں نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ڈی پی او کے مطابق سخت کوششوں کے بعد پولیس ٹیموں نے پہاڑوں میں واقع ایک چٹان سے بچی کو بحفاظت بازیاب کروایا۔بچی نے ساری رات پہاڑوں میں اکیلے گزاری، لیکن معجزانہ طور پر محفوظ رہی، بچی وہاں تک کیسے پہنچی، یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں