میانوالی ، سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا

پیر 8 اگست 2022 14:10

میانوالی ، سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) میانوالی میں سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی آیف آئی آر بچی کی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق 4 ملزمان نے داود خیل سے بچی کو اغواء کیا اور 40 سالہ شادی شدہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم نعیم اللہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں