الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے پریزائڈنگ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف کی فہرست تیارکرلی

پیر 16 اکتوبر 2023 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2023ء) الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے پریزائڈنگ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف کی فہرست تیار کر لی ہے جس کے تحت پریزائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف پر مشتمل 10 لاکھ 7ہزار 361 سرکاری ملازمین اور الیکشن کمیشن کا عملہ تعینات کیا جائے گا دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 96 ہزار 812 پریزائیڈنگ افسران ،6 لاکھ 3ہزار 720 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 3لاکھ 831 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا دستاویزات کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر پریزائڈنگ ، اسسٹنٹ پریزیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف پر مشتمل پانچ لاکھ 26 ہزار 123 سرکاری ملازمین تعینات کیے جائیں گے جن میں پریزائڈنگ افسران 54 ہزار706 اسسٹنٹ پریزنٹنگ افسران 3 لاکھ 10ہزار 968 جبکہ پولنگ سٹاف ایک لاکھ 60 ہزار 445 تعینات ہوں گے دستاویزات کے مطابق سندھ میں اورسندھ میں مجموعی طور پر دو لاکھ 64ہزار ایک سو پریزائیڈنگ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف پر مشتمل عمہ تعینات کیا جائے گا جن میں 20ہزار 315 پریزائیڈنگ افسران 1 لاکھ 62ہزار523 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران جبکہ81ہزار 262افراد پر مشتمل دیگر پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1 لاکھ66 ہزار 655انتخابی عملہ تعینات کیا جائے گا جن میں پریزائڈنگ افسران16ہزار 525، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران1 لاکھ 85 اور پولنگ سٹاف 50 ہزار 45 تعینات کیے جائیں گے دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 50 ہزار 491 پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف تعینات کیا جائے گا جن میں پریزائڈنگ افسران 5ہزار 266 ، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران30 ہزار 150 پولنگ سٹاف15ہزار 75 تعینات کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں