Aامجد نیازی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

بدھ 20 دسمبر 2023 21:15

^ میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور عمران کا ساتھ چھوڑ جانیوالوں کی لسٹ میں مزید اضافہ ہوگیا ، اب سابق پی ٹی آئی چیئر مین کے آبائی علاقے میانوالی سے سابق ایم این اے امجد علی خان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجد علی خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، ویڈیو بیان میں امجد علی خان نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی خرابی کے باعث الیکشن نہیں لڑ سکتا،واضح رہے کہ امجد علی خان گزشتہ 2 ماہ سے جیل میں ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں