نوماد آرٹ گیلری کی طرف سے ثقافتی فوٹو گرافی کی کلاسز کا اہتمام

بدھ 9 ستمبر 2015 16:38

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) نوماد آرٹ گیلری نے ثقافتی فوٹو گرافی کی کلاسز کا اہتمام کیا ہے جس کے دوران نوجوان فوٹوگرافرز کو ثقافتی ورثہ کی تصاویر بنانے اور انہیں محفوظ رکھنے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کے نامور فوٹوگرافرز کو مدعو کیا گیا ہے جو اس فن کو آگے منتقل کریں گے۔اس کے علاوہ گیلری میں نوجوان آرٹسٹوں کیلئے ڈرائنگ کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں