کوٹ غلام محمد پریس کلب کے سامنے سولنگی برادری کی عورتوں اور مردوں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 نومبر 2014 14:02

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) کوٹ غلام محمد پریس کلب کے سامنے سولنگی برادری کی عورتوں اور مردوں نے کنری پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا‘ احتجاج کی قیادت اصغر سولنگی‘ زمان سولنگی‘ مسمات آصف سولنگی ودیگر کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ 2 ماہ قبل کنری کے گوٹھ محمد ایوب سولنگی میں بااثر زمینداروں عبدالجبار‘ محمد ایوب‘ صوبدار عرف سوبو سولنگی ے کاروکاری کا الزام جھوٹا الزام لگا کر نوجوان اللہ ہمایو عرف کارو سولنگی کو کاروکاری کا جھوٹا الزام لگا کر کلہاڑیوں کے وار سے بے دردی سے قتل کیا تھا اور کیس سے بچنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنری تھانہ کے ایس ایچ او بھائی خان رند نے مذکورہ بااثر افراد سے رشوت لے کر کیس خراب کررہا ہے جبکہ ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں جبکہ ہم وہاں سے تنگ ہوکر اب نقل مکانی کرکے تعلقہ کوٹ غلام کے گوٹھ نواب محمد حسین تالپور میں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں