واٹر سپلائی بلدیہ کوٹ غلام محمد کی بجلی بحا ل کر تے ہو ئے لائن مین کر نٹ لگنے سے جا ں بحق

منگل 30 دسمبر 2014 14:17

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) واٹر سپلائی بلدیہ کوٹ غلام محمد کی بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر منقطع تھی جسے بحال کرنے کیلئے لائن مین مبارک علی خان قائم خانی بحال کرنے کیلئے بجلی کے پول سے کرنٹ لگ کر گرنے سے موقع پر ہی فوت ہوگیا تھا‘ اس واقعہ کا حیسکو چیف سلیم جات نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے غفلت وبے پروائی برتنے پر ایس ڈی او‘ لائن سپرنٹڈنٹ‘ لائن مین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ اس موقع پر حیسکو چیف سلیم جاٹ ودیگر حیسکو افسران نے مرحوم مبارک قائم خانی کے اہل خانہ سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔ حیسکو چیف سلیم جاٹ ودیگر حیسکو افسران نے ان کے اہل خانہ کو صبر دلاتے ہوئے کہا کہ مبارک خان قائم خانی کے بچوں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا ان کے بچوں کو تعلیم بھی دلوائے جائے گی اور ایک نوکری بھی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں