پی پی پی رہنما عابد حسین خان قائم خانی کی والدہ انتقا ل کر گئیں

جمعہ 5 ستمبر 2014 15:16

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) پی پی پی رہنما عابد حسین خان قائم خانی‘ ٹی او فنانس خالد حسین قائم خانی‘ جاوید حسین قائم خانی کی والدہ تقریباً 85 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں رضاء الٰہی سے وفات کرگئیں‘ وہ کافی عرصہ سے سے علیل تھیں‘ مرحومہ والدہ کی نماز جنازہ ریلوے پلیٹ فارم کوٹ غلام محمد پر پیر ایوب جان سرہندی نے پڑھائی‘ نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق صوبائی وزیر فرید احمد‘ پی پی رہنما وسابق سٹی ناظم حاجی امیر حسن خان قائم خانی‘ متحدہ زونل ممبر محمد عارف خان قائم خانی‘ پی پی پی سابق ممبر صوبائی اسمبلی میر محبوب علی خان تالپور‘ پی پی پیسٹی صدر غلام حسین قائم خانی‘ پی پی رہنما وسابق ضلعی ناظم نواب محمد یونس خان تالپور کے علاوہ مختلف شہروں سے سیاسی وسماجی شخصیات‘ افسران‘ صحافیوں‘ قائم خانی برادری‘ شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا‘ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں