جھڈو ، کھوسہ اور کولھی برادری میں جھگڑ شدت اختیار کرنے لگا ، دونوں فریقین کا ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کروانے اور احتجاج کرنے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 11 جولائی 2015 21:23

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) جھڈو میں کھوسہ اور کولھی برادری میں جھگڑ اختم ہونے کے بجائے شدت اختیار کرنے لگا ، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروانے اور احتجاج کرنے کا سلسلہ جاری ،چار روز قبل جھڈو سلور موری پر کھوسہ اور کولھی برادری کے دو گروپوں میں ڈیڑھ سو روپے کی لین دین پر جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں بائس افراد زخمی ہوئے اور تیس افراد پر مقدمہ درج ہو ا لیکن اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے ایک فریق کی سپورٹ سیاسی جماعت جبکہ دوسری کی سپورٹ قوم پرست جماعت کررہی ہے ، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اس سلسلے میں جھڈو پولیس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلور موری پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور بنا کسی سفارش ودباؤ کے میرٹ پر کاروائی جاری ہے ، جھڈو پی پی کے تعلقہ رہنماء رئیس ممتاز کھوسہ نے جھڈو پریس کلب پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولھی برادری کے مسلح افراد نے مسجد میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور ہمارے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ہم نے اس معاملے کو مذہبی ایشو ء بنانے کے بجائے زاتی طورپر حل کرنا چاہا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ چند شرپسند وں کی وجہ سے یہ معاملہ ہوا اس میں مذہبی مداخلت بہتر نہیں مگر اب بھی کولھی برادری کے لوگ ہمیں دھمکا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں