چیئر پرسن جموں کشمیروویمن ایسوسی ایشن محترمہ شاہ بانو ظفرمیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خواتین سیٹ پر ممبر ایگزیکٹو باڈی منتحب

پیر 3 اکتوبر 2016 16:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔03 اکتوبر۔2016ء) چیئر پرسن جموں کشمیروویمن ایسوسی ایشن محترمہ شاہ بانو ظفر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خواتین سیٹ پر ممبر ایگزیکٹو باڈی منتحب ،خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مبارکبادیوں کا تانتا بندھ گیا۔موصوفہ پہلے بھی آزاد جموں کشمیر چیمبر آف کامرس کی پہلی خاتون ممبربرائے ایگزیکٹو باڈی رہ چکی ہیں۔

میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ جنرل میٹنگ میں میرپور چیمبر آف کامرس کی خواتین سیٹ پر ممبر ایگزیکٹو باڈی و چیئر پرسن جموں کشمیروویمن ایسوسی ایشن محترمہ شاہ بانو ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشے کا اہم حصہ اور ہر شعبہ میں مردوں کے برابر مقام رکھتی ہیں چیمبر آف کامرس تاجروں کا نمائندہ ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کے لئے چیمبر آف کامرس میں بزنس ورکشاپس کا اختتام اور آگاہی تحریک چلا کر خواتین میں کاروباری شعور پیدا کریں گے اور اس پلیٹ فارم سے خواتین کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کاروبار ی پیشہ سے وابسطہ خواتین بغیر کسی خوف و ڈر چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں اور معاشرے میں اپنا کردار و مقام منوا شہری و ریاستی ترقی میں اپنا اہم کردارادا کریں ۔انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور بڑے شہروں میں خواتین کو کاروبار اور روزگار کے لئے بہتر اور مفید مواقع فراہم کیئے جائیں تا کہ دیگر کامیاب اور ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں آزاد کشمیر کی خواتین بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔

نو منتحب صدر صہیب سعید،سینئر نائب صدر عمر شہزاد ،نائب صدر نواز رتیال اور دیگر تمام نومنتحب عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ با شعور اور اچھے کردار کے مالک ہیں۔انہوں نے نو منتحب صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صہیب سعید چوہدری بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ صدر ایم سی سی آئی اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر اور حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں