حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ مال کی عدم توجہی باعث جاتلاں میں قائم پٹوار خانہ بھوٹ بنگلہ کی شکل اختیار کر گیا

پٹوار خانہ کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، صحن میں گھاس اگ آئی ،بارش میں پٹوار خانہ جانوروں کا مسکن بننے کا انکشاف

جمعرات 20 جولائی 2017 16:39

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ مال کی عدم توجہی کے باعث جاتلاں میں قائم پٹوار خانہ بھوٹ بنگلہ کی شکل اختیار کر گیا، پٹوار خانہ کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، صحن میں کہیں کہیں فٹ گھاس جمع، بارش کے دنوں میں پٹوار خانہ جانواروں کا مسکن بن جاتا ہے پٹوار خانہ میں گندگی کے دھیر ملحقہ دوکانداروں کیلے وبال جان بن گے پٹوارخانہ کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے جاتلاں اور اس کے گرد نما ء میں تعنیات تمام پٹواری کرایہ کی دوکانوں میں شفٹ عوام کو پٹواریوں کے دفتر تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا، تعمیر و ترقی کے نعرے لگانے والے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ ہونے والے پٹوار خانہ کی طرف بھی توجہ دیں اگر حکومت آزاد کشمیر نے اس پٹوار خانہ کی طرف توجہ نہ دی تو اپنے حق کیلے سڑکوں پر داما دم مست قلندر کریں گے عوام علاقہ کا بھر پور مطالبہ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے جاتلاں میں گورنمنٹ کی طرف سے قائم پٹوار خانہ کی بلڈنگ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے جاتلاں میں قائم پٹوار خانہ کی بلڈنگ بھوٹ بنگلہ کی شکل اختیار کر گئی ہے بلڈنگ جگہ جگہ سے اپنی اصل حالت کھو چکی ہے دروازے اور کھڑکیاں برائے نام رہ چکی ہیں صحن میں کہیں کہیں فٹ گھاس جمع ہو گئی ہے برائے نام دفتر نے حکومتی تعمیر و ترقی کے پول کھول دئیے ہیں بلڈنگ کی خستہ حالی کی وجہ سے جاتلاں پٹوار خانہ میں تعنیات پٹواری کرایہ کی بلڈنگ میں شفٹ ہو چکے ہیں جس سے عوام علاقہ کو پٹواریوں کے دفتر تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ مال کے اعلی حکام سے بھر پور مطالبہ کیا ہے جاتلاں میں قائم پٹوار خانہ کی ٹوٹ پھوٹ بلڈنگ کی طرف توجہ دی جائے اور اس بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے اس بلڈنگ کی طرف توجہ نہ دی تو کوئی با اثر شخصیت قبضہ کرنے سے گریز نہیں کریگی

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں