پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے انتخابات ‘فرینڈز پینل کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:08

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے انتخابات‘ فرینڈز پینل کے راجہ شہزاد کو صدر ، خورشید احمد کو جنرل سیکرٹری ، مرزا ریاض کو سیکرٹری نشر وعشات، آفتاب الہی چوہدری بلا مقابلہ سیکرٹری مالیات منتخب ہونے پر علاقے کی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے مبارک باد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدران محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کیلے اپنا مثبت رول ادا کریں گے اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے علاقے کی معروف شخصیات نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ایک اچھی ٹیم کا چناو کیا ہے

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں