عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلو ں میں اتر رہا ہے،بیرسٹرسلطان محمود
ہفتہ 27 فروری 2016 16:17
جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کوٹلی کے اندر آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے نے میرا یہ دعویٰ درست کر دیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی و سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔کوٹلی میں جس انداز سے اور جس جوش سے لوگ عمران خان کو سننے کیلئے گھروں سے باہر نکلے ہیں اس سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی ہے کہ عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلو ں میں اتر رہا ہے ۔
کھڑی شریف میرا سیاسی قلہ ہے جسے کوئی فتح نہیں کر سکتا ۔ہر مشکل وقت میں کھڑی کے لوگ چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔آنے والے الیکشن میں حلقہ کھڑی میں ہمارے مخالفین بد ترین شکست سے دو چار ہونگے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان نے جاتلاں کے مقام پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد چودھری آصف اور چودھری عابد کی طرف سے کیا گیا۔
اس موقع پر سٹی صدر چودھری محمد منشاء ،تحصیل صدر چودھری تیمور خالد،مرکزی سیکرٹری پبلسٹی چودھری نصیر احمد ایڈووکیٹ،چودھری عنصر،راجہ بابر،چودھری شکیل،وحید پوٹھی ،حاجی جاوید اکرم بھی بیرسٹر سلطان کے ہمراہ تھے۔استقبالیہ تقریب پہنچنے پر چودھری آصف ،چودھری عابد،چیئرمین محمود،میاں عمر بخش ،نصرت عباس ٹھاکراور دیگر مقامی راہنماؤں نے والہانہ استقبال کیا ۔بیرسٹر سلطان نے اس موقع پر مزید کہا کہ عمران خان کے حالیہ جلسے نے جہاں پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کو ثابت کیا وہاں پر ہمارے مخالفین ہماری عوامی مقبولیت سے خوفذدہ ہو گئے ہیں۔کوٹلی کے بعد تمام اضلع میں تحریک انصاف اسی طرح کے عوامی جلسے کرے گی ۔الیکشن کا موسم آچکا ،کارکن خود کو انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیار کرلے ۔کھڑی کی عوام ہر مشکل وقت میں ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی کے لوگ میرے قافلے میں سب سے آگے کھڑے ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری قاسم مجید کانیو ٹاون اوناع ڈڈیال کا دور
میرپور ،علامہ اقبال روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اس پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے،حاجی محمد رفیق رحمانی
میرپور شہر کچار دان بننے لگا ،صفائی کے حوالے سے موثر پالیسی کی ضرورت ہے ،راجہ عمران منیر
آلودگی کو ختم کرنے کے لیے پودے لگانا ضروری ہے،راجہ سکندر علی
میرپور، پہلوان ناصر علی کی کاوش سے بھلوٹ بائی پاس نیو لنک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا
غیر ضروری آئینی ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محمد فرقان علی خان ایڈووکیٹ
سانحہ کے ایف سی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،محمد طاہر کھوکھر
میرا فرض ہے عوام کی تکلیف دور کروں، بڑیال کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا،وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین ..
کرپشن معاشرے کا ناسور ،ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،مشتاق احمد جنجوعہ
شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کیلئے امید کی کرن تھے ،چوہدری عبدالمجید
عام آدمی کے لیے ہرممکن ریلیف وزیر اعظم آزاد کشمیرکا بنیادی منشور ہے ،موسٹ سینئر وزیر
بے روزگاری کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر میں صنعتوں کو فروغ دیا جانا ضروری ہے، بیرسٹر سلطان
میر پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ