آزاد کشمیر ،جہیز میں گاڑی، سونا نہ ملنے پر سسرالیوں کا تشدد، بہو نے پریس کانفرنس کر ڈالی

شادی کے ایک ہفتے بعد ہی تشدد شروع کردیا تھا، تحفظ کیلئے فیملی عدالت سے رجوع کرلیاہے،انصاف کی منتظر ہوں،خاتون گفتگو

اتوار 28 مئی 2023 16:35

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں جہیز میں گاڑی، سونا نہ ملنے پر سسرالیوں کے تشدد پر خاتون نے پریس کانفرنس کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

خاتون نے پریس کلب میں سسرالیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جہیز میں گاڑی اورسونے کے زیورات مانگے گئے جو نہ ملنے پر سسرالیوں نے تشددکیا۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی تشدد شروع کردیا تھا، تحفظ کے لیے فیملی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، انصاف کی منتظر ہوں۔دوسری جانب سسرالیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نجی معاملہ ہے، کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں