قومی ٹیم آج 100فیصد پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی، ہار جیت اللہ کے ہاتھ ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، عمر اکمل

منگل 1 مارچ 2016 17:12

قومی ٹیم آج 100فیصد پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی، ہار جیت اللہ کے ہاتھ ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، عمر اکمل

میر پور ڈھاکہ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم آج 2مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے میچ میں 100فیصد پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی لیکن ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ سٹیڈیم اکیڈمی میں ٹیم کی پریکٹس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری بیٹنگ فلاپ ہورہی ہے لیکن یو اے ای کے خلاف میچ میں ہماری 3 وکٹیں جلدی گرنے سے ٹیم پریشر کا شکار ہوگئی تھی لیکن اس موقع پر شعیب ملک اور میں نے بھرپور اعتماد سے بیٹنگ کی ۔

شعیب ملک کو اس اننگ کا زیادہ کریڈٹ دوں گا جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے ہمیں جو اعتماد دیا تھا اسکی وجہ سے ہم یو اے ای کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے ۔بنگلہ دیش سمیت دیگر ٹیموں کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں