ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، علما ،قومی مشران نے مشترکہ پولیو ،وٹامن اے قطرے پلانے مہم کا افتتاح کردیا
جمعہ 23 مئی 2025 22:57
(جاری ہے)
ہیڈکوارٹر غلنئی ڈی سی آفس میں منعقدہ تقریب میں علما سے نماز جمعہ اور عوامی اجتماعات میں اور مشران سے حجروں اور جرگوں میں مہم کی افادیت اجاگر کرنے کی اپیل. شرکا کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی.
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں 26 مئی سے 30 مئی 2025 تک پولیو مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز افتتاحی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی. جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند محمد یاسر حسن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل احمد، مولانا عبدالحق سنگر، مولانا امین الحق، مولانا امیراللہ جنیدی، ملک صاحب خان نے شرکت کی اور بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر ڈی ایچ او مہمند ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ یہ مہم رواں ماہ کے 26 مئی سے 30 مئی تک جاری رہے گا،جس سے ضلع بھر میں پانچ سال تک ایک لاکھ بارہ ہزار چار سو انہتر 112469 بچوں کو پولیو کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گی. انہوں نے کہا کہ مہم کے لئے 475 موبائل، 30 فکسڈ، اور 09 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں. جو کہ گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یاسر حسن اور ڈی ایچ او عدنان خان نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ جامع مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات میں پولیو کی افادیت میں عوامی شعور اجاگر کریں. انہوں نے والدین اور قومی مشران سے بھی اپیل کی کہ وہ جرگوں میں والدین پر پولیو کے قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکہ جات کورس مکمل کرنے کی تاکید کریں. اور عوام اپنے مسائل اور مطالبات پولیو مہم سے نہ جوڑیں. شرکا نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، علما ،قومی مشران نے مشترکہ پولیو ،وٹامن اے قطرے پلانے مہم کا افتتاح کردیا

مہمند ،جرگہ کی کوششوں سے 20سال پرانی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا

مہمند، اے سی لوئر کا مختلف بازاروں میں دودھ کی دکانوں کا معائنہ

حکومتی اعلانات کے باوجود مہمند میں سحری وافطاری میں لوڈ شیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ جاری ،اہلیان علاقہ کو ..

مولانا عبد الحق سنگر کے صاحبزادوں کی دستار فضیلت کی تقریب ،علما ،منتخب عوامی نمائندوں کی شرکت

مہمند ، کنویں میں کام کے دوران دم گھنٹے سے ایک شخص جاں بحق

غلنئی ،ڈپٹی کمشنرنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

پی ٹی آئی یوتھ ونگ مہمند کی عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ فیصلے پر شدید احتجاج

اپر مہمند، لوئر،مہمند ، بائیزی سب ڈویژن کے مشران کا مشترکہ مشاورتی جرگہ

انجمن زمینداران مہمند کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مہمند پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ضلع مہمند کے مشران کا سکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان
مہمند ایجنسی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق