عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دیناحکومت کا فاشسٹ رویہ ہے۔مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 14 جون 2025
21:59

(جاری ہے)
بجٹ عمران خان کی مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہوگا۔
آئین قانون کو سامنے رکھ کر بجٹ منظور کرنے کے اقدامات کریں گے۔ خیبرپختونخواہ کیلئے صرف 55 کروڑ رکھے ہیں۔ کے پی کے جنگ زدہ صوبہ ہے افغانستان کے ساتھ بارڈر ہے، فنڈ سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایران،اسرائیل کشیدگی میں ایران کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے، خیبر پختونخوا میں اگر فورس لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو موٹر وے بند کریں گے، بجٹ میں خیبر پختونخوا کے لیے صرف 55 کروڑ روپے مختص کرنا پورے صوبے کو سزا دینے کے مترادف ہے، حکومت خیبر پختونخوا کو فاٹا کے حصے کے سالانہ 381 ارب روپے فنڈز ادا نہیں کر رہی۔قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر جو حملہ کیا ہے اور ایران نے جس طرح جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنا حقِ دفاع استعمال کیا ہے، ہم اس میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایران کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر بدترین ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، عورتوں، بزرگوں، اسپتالوں اور اسکولوں تک کو نہیں چھوڑا۔ اس نسل کشی پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور جمہوریت کی دعویدار ریاستیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر امتِ مسلمہ کی خاموشی انتہائی معنی خیز اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے مؤثر سفارتی کوششیں کرے۔اسد قیصر نے کہا کہ مجھ سے قبل خواجہ آصف صاحب نے لمبی چوڑی تقریر کی جس میں انہوں نے اشاروں، کنایوں اور براہ راست ہمارے قائد عمران خان پر تنقید کی۔ عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دی، ورلڈ کپ جتوایا، شوکت خانم اسپتال اور جدید تعلیمی ادارے قائم کیے، اور سب سے بڑھ کر قومی سلامتی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ 2019 میں جب بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو عمران خان نے پارلیمان میں واضح اعلان کیا کہ اگر بھارت حملہ کرے گا تو ہم جواب پہلے دیں گے، اور دنیا نے دیکھا کہ ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے

نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟

حالیہ بارشوں کے چیلنجز کے باوجود حفاظتی اقدامات جاری ہیں، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر ..

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبوں کا اجلاس،سی پیک فیز ٹو ..

پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق احمد کے ..

جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟

پائیدار ترقی کے لئے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ضروری ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس جلد اسلام آباد میں جدید ترین نمائشی مرکز قائم کرے گا، ناصر منصور قریشی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس کا امکان

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،نوجوان تعلیم و ٹیکنالوجی سے خود کو آراستہ کریں،ڈپٹی ..

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی پاک چین اقتصادی و تجارتی تبادلہ کانفرنس کے موقع ..

حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے
-
نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟
-
جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں بارشوں اور طوفانی موسم نے دل دہلا دینے والی تباہی مچائی،ندیم افضل چن
-
ادارے کرپٹ عناصر کو عوام پر مسلط کرنے کے اپنے رویوں پر نظرثانی کریں
-
حکومت پنجاب کا میٹرو بس اور اورنج لائن کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
-
مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر