خانیوال میں چور نے مسجد کا یو پی ایس اور چندے کا ڈبہ چرا لیا

’’یہ میرے اور میرے اللہ کے درمیان کا معاملہ‘‘ چوری کے بعد مسجد میں پیغام بھی چھوڑ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 20:23

خانیوال میں چور نے مسجد کا یو پی ایس اور چندے کا ڈبہ چرا لیا
خانیوال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) خانیوال میں چور نے مسجد کا یو پی ایس اور چندے کا ڈبہ چرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں واقع مسجد میں چوری کا ایک دلچسپ اور عبیج و غریب واقعہ پیش آیا۔ رمضان کی 27 ویں شب کو جب لوگ مسجد میں عبادات میں مصروف تھے، اس دوران ایک چور مسجد کا یو پی ایس اور چندے کا باکس لے اڑا۔ چوری کے بعد چور مسجد میں ایک خط بھی چھوڑ گیا۔

پیغام میں کہا گیا کہ ’’یہ میرے اور میرے اللہ کے درمیان کا معاملہ لہذا مجھے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے‘‘ ۔ خط میں چور نے مزید لکھا کہ میں ایک مرتبہ بحالت مجبوری مسجد میں مدد مانگنے آیا تھا تاہم مسجد کے امام اور دیگر لوگوں نے مجھے دھتکار دیا تھا اور مسجد سے نکال باہر کیا تھا۔ میں نے کبھی کسی کے گھر میں چوری نہیں۔

(جاری ہے)

میں مجبوری کی حالت میں اللہ کے گھر سے اشیاء چرا رہا ہوں اس لیے یہ معاملہ میرے اور میرے اللہ کے درمیان ہے۔

اس واقعے کے بعد لوگوں کی جانب سے چور سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کے امام سے درخواست کی گئی ہے کہ چور کو معاف کر دیا جائے۔ کئی لوگوں نے مسجد کیلئے نئے یو پی ایس کیلئے چندہ دینے کی پیش کش بھی کی ہے۔ تاہم مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ چور کو ضرور پکڑا جانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اسی علاقے میں رمضان کے دوران اسی قسم کا واقعہ پیش آیا  تھا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں