’’حضرت بہائوالدین زکریاؒنے امن، محبت اوررواداری کاپیغام دیا‘‘ عرس کی افتتاحی تقریب سے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کاخطاب

پیر 15 اکتوبر 2018 22:44

’’حضرت بہائوالدین زکریاؒنے امن، محبت اوررواداری کاپیغام دیا‘‘ عرس کی افتتاحی تقریب سے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کاخطاب
ملتان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) برصغیرکے عظیم روحانی پیشواشیخ الاسلام حضرت بہائوالدین زکریاؒملتانی کا779ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پیرکے روزملتان میں شروع ہوگئیں۔وزیرخارجہ اوردربارحضرت بہائوالدین زکریاؒکے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودقریشی نے مزار کوعرق گلاب سے غسل دے کر عرس کی تقریبات کاآغازکیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ صوفیاء نے ہمیشہ امن محبت اوررواداری کاپیغام دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم بزرگان دین کے نقش قدم پرچل کر مشکلات سے نکل سکتے ہیں اوران کی تعلیمات پرعمل کرکے ملک کو امن کاگہوارہ بناسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میرے لئے یہ خوشی اوراعزازکی بات ہے کہ مجھے حضرت محمد ؐکے روضہ مبارک پرحاضری کی سعادت بھی ملی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جووفد سعودی عرب کے دورے پرگیا تھااس کے لئے رسول اکرم ؐکے روضہ مبارک کے دروازے کھول دیئے گئے تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے بھی دعاکی ۔انہوںنے کہاکہ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کوہرطرح کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔مذہبی امور کے سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی نے بھی اس موقع پرخطاب کیااوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کامقدمہ جرات مندانہ طریقے سے پیش کرنے پرمخدوم شاہ محمودقریشی کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔

انہوںنے لوگوں پرزور دیا کہ وہ بھلائی کی تلقین کرے اورلوگوں کی خدمت کریں ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں عوام کی خدمت اوربھلائی کے کام جاری رکھنے چاہیے ۔صوبائی وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ نے بھی اس موقع پرخطاب کیااورکہاکہ مزار کی آمدن کابڑا حصہ اسی مزار اورزائرین کیلئے خرچ کیاجائے گا۔انہوںنے تجویزپیش کی کہ مختلف مزارات سے تعلق رکھنے والی روحانی شخصیات کو اعلیٰ روحانی تعلیم کے لئے جامعہ الازہربھیجاجاناچاہیے ۔

اس موقع پرعلامہ فاروق خان سعیدی،پروفیسرڈاکٹر محمد حسین آزاد ،پیرراول معین کوریجہ ،ڈاکٹرصدیق خان قادری اوردیگر مقررین نے بھی حضرت بہائوالدین زکریاؒکی تعلیمات اورفروغ اسلام کے حوالے سے ان کی خدمات کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔عرس مبارک میں ملک بھرخصوصاًًسندھ سے عقیدت مندوں کی بڑی تعدادشریک ہے۔اس موقع پرقلعہ قاسم باغ پرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔عرس کے موقع پرایک ہزار پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹی بھی لگائی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں