وظیفے کی عدم ادائیگی:150سے زائد طلبہ چین میں پھنس گئے

طلبہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، زیر تعلیم طلبہ بہت پریشان ہیں اور نوبت فاقوں تک آگئی ہے

ہفتہ 25 مئی 2019 21:53

ٖ بیجنگ ،ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پنجاب کی سابقہ حکومت سے اسکالر شپ حاصل کرنے والے 150سے زائد طلبہ موجودہ حکومت کی طرف سے وظیفہ روکے جانے کی وجہ سے چین میں پھنس گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں پھنس کر رہ جانیوالے والے اثر طلبہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب سے اسکالر شپ پر جانیوالے والے طلبہ کا تعلق ملتان ، مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان اور لیہ سمیت دیگر اضلاع سے ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں زیر تعلیم طلبہ بہت پریشان ہیں اور نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔ mجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے وظیفہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ پنجاب کی سابقہ حکومت نے ان طلبہ کو لینگویج کورس کے لیے چین بھیجا تھا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں