مشتاق احمد یوسفی کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

جمعرات 20 جون 2019 15:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اردو کے صف اول کے مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1921ء کو ٹونک (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم اے کیا اور پھر بینکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔

(جاری ہے)

وہ کئی بنکوں کے سربراہ رہے اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات سے سرفراز کیا گیا تھا جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان نے انھیں پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ عطا کیا تھا۔آپ طویل علالت کے بعد20 جون2018ء کو انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں