ضلع ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز جاری

اتوار 18 اکتوبر 2020 14:25

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ضلع ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دئے گئے ہیں۔ان منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، ملک احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے،ممبران اسمبلی وسیم خان بادوزئی، قاسم لنگاہ،سلیم لابر،سبین گل،مہندر پال سنگھ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو6 مختلف ترقیاتی پروگرامز کے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت173 منصوبوں کے لئی5ارب49 کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں۔اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 219 منصوبوں کے لئی1ارب 53 کروڑ روپے ،سیپ(SAP) کے تحت695 منصوبوں کے لئی1ارب26کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ۔

دیہی رسائی پروگرام (RAP)فیز ون کے تحت35 کروڑ روپے کی لاگت سے 5 سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جبکہ۔فیز ٹو کے تحت4 سڑکوں کی تعمیر کے لئی36 کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ نشتر ٹو کے پراجیکٹ کے لئی3 ارب روپے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ 2 ارب 22 کروڑ روپے کی لاگت سیبوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام تک ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پراگر کسی ترقیاتی منصوبے کے فنڈز لیپس ہو گئے تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہو گا۔منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کرنیوالے کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے اور حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کی درگاہ کے احاطے میں ناقص میٹیریل استعمال کرنیوالے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اجلاس کو اے ڈی سی فنانس اینڈ پلانگ ہدایت اللہ خان اور واسا،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں