بلاول بھٹو زر داری سے قیوم جتوئی سے ملاقات ،جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو

جمعرات 10 فروری 2022 22:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیلانی ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر قیوم جتوئی سے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قیوم جتوئی سے مکالمہ کیا کہ آپ کی قیادت میں عوام کو امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے آپ کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور شرکت کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قیوم جتوئی سے ملاقات کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود اور نتاشہ دولتانہ موجود تھے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں