ملتان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو رول ماڈل بنایا جائے گا،عامرخٹک

منگل 25 جون 2019 17:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ملتان شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا پلان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر /چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان عامر خٹک نے صفائی پلان کے تحت ہر یونین کونسل میں ممبران اسمبلی کے نامزد فوکل پرسن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ فوکل پرسن صفائی کے نظام کی مانیٹرنگ عملہ صفائی کی حاضری چیک کریں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور فوکل پرسن کا الگ الگ حاضری چیک کرنے کا نظام ہوگا جس کا مہینہ کے آخر میں تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

غیر حاضر عملہ صفائی کے خلاف کارروائی ہو گی، تمام یونین کونسلوں میں سپروائزر اور سینیٹری انسپکٹر ہر دو ماہ کے بعدتبدیل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عملہ صفائی سے کام کی بجائے ماہانہ لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی کام نہ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ فوکل پرسن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران باہمی مشاورت سے عبادتگاہوں،تعلیمی اداروں اور پارکس کے قریب قائم ڈمپنگ پوائنٹس دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عملہ صفائی کی کمی کی شکایات دور کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عملہ صفائی میں 500افرادکی بھرتی اور عملہ صفائی کی پہچان کے لیے یونیفارم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی نجی مذبحہ خانے ختم اور بھانے شہر سے باہر منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب چارج سنبھالاتو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صرف 25فیصد گاڑیاں اور مشینری کام کرنے کی پوزیشن میں تھی اب درستگی و مرمت کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 70فیصد گاڑیاں اور مشینری چالو ہیں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں ممبران اسمبلی کے نمائندوں ملک عامر ڈوگر،حسن علیزئی اور عامر بادوزئی ،منیجر آپریشن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ دائود مکی بھی شریک تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں