ملتان سلطان کے دوستانہ میچ ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

بدھ 17 جنوری 2018 16:36

ملتان۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ طوفان الیون کے دوستانہ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے،ملتان سلطان کی قیادت وسیم اکرم جبکہ طوفان الیون کی قیادت شعیب ملک کریں گے،ملتان سلطان کے کمیونیکیشن ہیڈ زین بلوچ نے بتایا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 4 فروری کوسلطان الیون اور طوفان الیون کے درمیان دوستانہ میچ ہوگا ، میچ کی ٹکٹیں مسلم کمرشل بینک کے ذریعے فروخت کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں سپورٹس کے اس بڑے ایونٹ میں لائیوکنسرٹ ،آتش بازی ،لیزر لائٹ شو اور موسیقی کا یادگار شو پیش کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں کی’’لائیوپرفارمنس‘‘دکھانے کیلئے ہم نے اس میچ کی ٹکٹوں کی قیمت بہت ہی کم رکھی ہے، زیادہ تر ٹکٹوں کا ریٹ 500روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹس کا ریٹ بھی2500 روپے رکھا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس ایونٹ کو عوام کی پہنچ میں رکھیں جبکہ شہربھر میں بینرز لگانے کے علاوہ مختلف چوراہوں پر بڑی سکرینوں ،ایف ایم ریڈیو اورکیبل پر اس کی تشہیر بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں