ْانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی۔ 24سے زائد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو 5لاکھ روپے جرمانہ عائد

جمعرات 19 جولائی 2018 23:57

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 24سے زائد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے قوانین کو توڑنے پر 4مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے 11سو شکایات موصول ہوئیں تھیں جن پر تمام امیدواروں کو طلب کر کے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔

مدثرریاض ملک نے کہا کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے الزامات پر سرکاری اداروں اے پی پی اور واپڈا کے 2ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کارروائی کے لئے بھیجا۔ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے متعین کئے گئے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے تاکہ شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہوسکے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں