پاکستان کو قائداعظم کے تصورات کے مطابق بنائیں ،میجر(ر)مجیب احمد خان

پیر 13 اگست 2018 23:42

ملتان۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) میجر(ر)مجیب احمد خان نے کہاکہ اگست کامہینہ تجدید عہد کامہینہ ہے ہم عہدکریں کہ پاکستان کو قائداعظم کے تصورات کے مطابق ایک ایسی ریاست بنائیں جہاں تمام مکاتب فکر سے وابستہ لوگ بلاتفریق وامتیاز آزادانہ زندگی بسرکرسکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںںے روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ 71ویں ’’جشن آزادی ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان کے دشمن ہرمحاذ پرعبرتناک شکست سے دوچار ہورہے ہیں ۔نظریہ پاکستان کی نفی کرنے والے سازشی عناصر بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے ۔ضرورت اس امرکی کہ ہم نسلی ولسانی تعصبات سے بالاترہوکراپنے فرائض نیک نیتی وجذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکراداکریں ۔اس موقع پرطلباء وطالبات نے ملی ترانوں پرٹیبلوز بھی پیش کئے ۔تقریب میں ڈاکٹرفاروق لنگاہ ،جوادامین قریشی ،شمائلہ پروین ،اقصیٰ خان اورفاخرہ سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں