ملتان میں پارکس کی سیکورٹی بہتربنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اورواک تھروگیٹس نصب کئے جائیں گے ،ڈی جی پی ایچ اے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 22:32

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے )کے ڈائریکٹرجنرل علی اکبربھٹی نے کہاہے کہ پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ مستقل طورپرحل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ہفتے کے روز علامہ اقبال پارک کے دورہ کے موقع پرانہوںنے کہاکہ میں نے فنانس ڈویژن لاہور کادورہ کیاہے تاکہ ملازمین کی بقایاتنخواہوں کی ادائیگی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ تنخواہیں جلدجاری کردی جائیں گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ شہرکوخوبصورت بنانے کیلئے ماحولیات اورہارٹیکلچر کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔انہوںنے افسروں کوہدایت کی کہ وہ مختلف پارکس میں جھولوں ،لائٹس اوردیگرسہولتوں کی دیکھ بھال پر توجہ دیں انہوںنے کہاکہ سالانہ ترقیاتی منصوبے جلدازجلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پارکس میں سیکورٹی کے انتظامات بہتربنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں اورواک تھروگیٹس کی تنصیب کاکام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں