باراوربنچ کے خوشگوارتعلقات عوامی مسائل کے حل میں معاون ہوتے ہیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس انوارالحق

منگل 11 دسمبر 2018 19:10

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے کہاہے کہ باراوربنچ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیںاوردونوں کے درمیان خوشگوارتعلقات ان مسائل کے حل میں معاون ہوتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے ملتان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام منگل کے روز اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا،انہوںنے کہاکہ ججوں کایہ فرض ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں ،انہوںنے کہاکہ فیملی کیسز کی سماعت کیلئے شام کی عدالتیں ایک بہتر فیصلہ ہے ، چیف جسٹس آ ف پاکستان نے عوامی مسائل کے حل کیلئے جوقدم اٹھایا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،چیف جسٹس وکلاء اورسائلوں کے مسائل کو بہترسمجھتے ہیں،انہوںنے کہاکہ ہائیکورٹ بار کی تاحیات رکنیت دے کر آپ نے مجھے محبت کی زنجیرمیں باندھ لیاہے،مجھے خوشی ہے کہ میں بار کی صحت مندروایت میں رخصت ہورہاہوں ،انہوںنے کہاکہ باراوربنچ کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے، بارکے مسائل کابراہ راست سائلوں کے ساتھ تعلق ہوتاہے،انہوںنے کہاکہ جج کامطلب وہ ذمہ داری ہے جس میں آپ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں،ججز کیلئے سب سے بڑی دعایہ ہے کہ وہ لوگوں کے کام آئیں اورانہیں ریلیف دیں،انہوںنے کہاکہ جب سے میں چیف جسٹس بنا ،میں نے ایک دن بھی ضائع نہیں ہونے دیا،انہوںنے کہاکہ میں نے جس دن حلف اٹھایاتھااس دن فیصلہ کرلیاتھاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے جوکچھ بھی کرسکا ضرور کروں گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں