غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے بجلی کنکشنزمنقطع کرنیکا حکم

منگل 18 دسمبر 2018 22:14

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ریجن بھر میں قائم غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے بجلی کنکشنزمنقطع کرنیکا حکم دیدیاہے اور سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کے کنکشنز کی ازسرنوچیکنگ کی جائے اور غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کو بجلی فراہم کرنے میں ملوث میپکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی کی جائے ۔

وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے اور ان کے کنکشنز منقطع کرکے جرمانے عائد کئے جائیں ۔ مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو نشان عبرت بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز ڈیڈڈیفالٹرز کے کنکشنز کی چیکنگ کروائی جائے ۔

ایس ڈی اوز سے ڈیڈڈیفالٹرز کی بجلی منقطع ہونے اور تنصیبات اتارنے کا سرٹیفیکیٹس حاصل کریں ۔اگر کسی بھی ڈیفالٹر کو بجلی چلتی ہوئی پائی گئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیاجائے ۔ ایس ایز متعلقہ آپریشن سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں قائم غیرقانونی ٹرانسفارمرز مرمت کرنے والی ورکشاپس کے خلاف فوراًً کاروائی کریں اور ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں ۔

پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز مرمت کروانے والے لائن سپریٹنڈنٹس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔ ریجن بھر میں پرائیویٹ مقامات پر رکھاگیا میٹریل فوراًً سٹورز میں شفٹ کیاجائے اگر کسی پرائیویٹ جگہ پر میٹریل پایاگیاتو اہلکاروں اور متعلقہ افسر جوابدہ ہوں گے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایس ایز کو ہدایت کی کہ بوگس میٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیاجائے اور خراب ، جلے ہوئے میٹرز دفاتر میں رکھنے کے بجائے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوائے جائیں ۔

فیلڈ میں حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں اور لائن سٹاف کو آلات کے استعمال کی ترغیب دی جائے ۔ اس موقع پر ریجن کے 9آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں