غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون

ہفتہ 25 مئی 2019 22:40

ملتان ۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان اور سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ پر پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ممبر ایجوکیشن یونٹ محمد خرم ٹریفک وارڈن نے ڈرائیوران کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ، ہیڈ آف ٹریفک پنجاب، لاہور کی ہدایت پر غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈائون بارے بتایا۔ انہیں مزید بتایا کہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔ڈرائیوران کو تاکید کی گئی کہ اپنی گاڑیوں میں فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کئے بغیرسی این جی گیس سلنڈر نصب نہ کروائیں ۔اس کے علاوہ ڈرائیوران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تیز رفتاری اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے سے ہر صورت اجتناب کریں تاکہ ان کے ساتھ ساتھ گاڑی میں سوار دوسرے افراد کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں