تاریخی پارک عام خاص باغ کی تزئین وآرائش سے مزید خوبصورت بنایائیں گے،ڈاکٹرمحمد زاہداکرام

ہفتہ 15 جون 2019 19:13

ملتان ۔15جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر محمد زاہد محمد اکرام نے کہا ہے کہ عام خاص باغ پارک تاریخی اثاثہ ہے۔پارک شہریوں کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔پارک میں مزید سایہ دار درخت لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔باغ کی تزئین و آرائش سے اسے مزید خوبصورت بنائیں گے۔

اٴْنھوں نے ان خیالات کا اظہار عام خاص باغ پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔اٴْنھوں نے مزید کہا کہ باغ میں سٴْکھ چین اور بکائن کے سایہ دار درختوں کی شجر کاری کو یقینی بنایا جائے۔پارک میں زیادہ گھنے درختوں سے خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔اٴْنھوں نے مزید کہا کہ پارک میں لینڈ سکیپنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔پارک اس وقت اچھی حالت میں بحال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پارک میں تمام قسم کے ریکارڈ کو بہتر اور منظم انداز سے مرتب کیا جائے۔مالی ،سوئیپراور سیکورٹی گارڈ حاضری پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔محنت اور مستعدی سے فرائض سر انجام دیں۔اٴْ نھوں نے مزید کہا کہ باغ کی بائونڈری وال کے ساتھ درختوں کی شجر کاری کو یقینی بنایا جائے۔دیگر پارکس میں بھی ہارٹیکلچر پلان مرتب کیا جائے تاکہ شجر کاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

دورہ کے دوران عام خاص باغ کی با?ئونڈری وال کے ساتھ تجاوزات کو ہٹوا دیا گیا اور سامان قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین اقبال سیفی ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچرحافظ نعیم عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر غلام نبی اور ایڈمنسٹریٹر پارک خالد ظفر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں