تین روزہ مینگو فیسٹیول 5 جولائی کو شروع ہوگا، تاجکستان میںبھی مینگو فیسٹیول منعقدکریں گے، ڈاکٹرآصف علی

بدھ 26 جون 2019 20:38

ملتان ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گزشتہ سال تاشقند میں منعقد ہونے والے شاندارمینگوفیسٹیول کے بعد اس سال تاجکستان میں مینگو فیسٹیول منعقدکریں گے ۔ایم این ایگری کلچریونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے یہاں میڈیابریفنگ کے موقع پرمزیدبتایاکہ 5جولائی کو تین روزہ مینگو فیسٹیول ملتان میں شروع ہوگاجس میں بہت سے غیرملکی مہمان خصوصی پاکستان میں موجودغیرملکی سفارت کار بھی شریک ہوں گے جبکہ 10جولائی کودوروزہ مینگوفیسٹیول ’’پیکجزلاہور‘‘میں منعقدہوگا۔

انہوںنے کہاکہ مینگو فیسٹیول منعقدکرنے کابڑامقصد اس کی برآمدات بڑھانااسے ملکی اورغیرملکی خریداروں سے متعارف کراناہے۔دوسرے اس کی پیکنگ اوردیگرمعاملات سے کاشتکاروں کو آگاہی دینابھی ہوتاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرآصف نے کہاکہ ایم این زرعی یونیورستی نئی ہے تاہم اس خطہ کی زراعت کی ترقی اوراس میں یونیورسٹی کے کردار کیلئے جوپندرہ سالہ پروگرام بناکرشروع کیاتھااب اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

اس وقت یونیورسٹی کوجورقبہ الاٹ ہواتھابری جدوجہدکے بعد اس کاقبضہ لے لیاگیاہیاوراب یہاں جدید ترین ہائی ٹیک پوسٹ گریجویٹ سنٹر،لائبریری ،کیریئرڈویلپمنٹ سنٹربن رہاہے جبکہ 24بی ایس اور 22ایم ایس اورپی ایچ ڈی پروگرامز بھی شروع ہیں اس سال لگ بھگ 155سکالر شپس بھی دی جائیں گی جبکہ مختصر دورانیہ کے آن لائن پروگرام بھی شروع کررہے ہیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ وہ وقت دورنہیںجب آلودگی کی وجہ سے سانس لینابھی دشوارہوجائے گاہم اس کے تدارک کے لئے اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے سڑکوں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں مختلف تعلیمی درسگاہوں میں پودے لگارہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرآصف نے کہاکہ ان کے پاس لگ بھگ400ملین روپے سالانہ کابجٹ ہے جبکہ 400ملین روپے کے فنڈز ہمین انڈسٹری کی طرف سے مختلف سیمینار زاورریسرچ کے لئے بھی فراہم کردیئے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جلدہی ’’انٹرنیشنل ایگروانڈسٹریل ایگزیبیشن ‘‘(DICE Competiion)منعقدکرارہے ہیں جس میں 150سے زیادہ وہ ادارے حصہ لیں گے نئے نئے آئیڈیا اورریسرچ پروجیکٹس ہوں گے جبکہ جیتنے والے کوچھ ہندسوں پرمشتمل انعامی رقم دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے طلباء کو نوکری لینے والے نہیں بلکہ نوکریاں پیداکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بنارہے ہیں جب ہمارے اساتذہ خودکھیتوں اورپانی میں موجود رہ کرطلباء کو تربیت دیں گے توپھران میں کوالٹی توپیداہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں