معروف دانشور الطاف گوہرکی 19ویں برسی 14نومبر کو منائی جائے گی

بدھ 13 نومبر 2019 14:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) معروف بیوروکریٹ ،صحافی ،ادیب اوردانشور الطاف گوہرکی 19ویں برسی 14نومبر کو منائی جائے گی۔الطاف گوہر 17مارچ 1923ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

بیوروکریسی میں انہوں نے وفاقی سیکرٹری خزانہ،وفاقی سیکرٹری سٹیٹ بینک اور چیف کنٹرولر امپورٹ ایکسپورٹ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ایوب خان کے دور میں انہیں سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی۔انہیں ایوب خان کے معتمد کی حیثیت سے جانا جاتاتھا۔ وہ ڈان کراچی اورمسلم کراچی کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔ ان کی مطبوعہ کتابوں کی تعداد چھ ہے جن میں قرآن پاک کی انگریزی تفسیر بھی شامل ہے۔الطاف گوہر 14نومبر 2000ء کواسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں