واسا کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، 2کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری

جمعہ 22 نومبر 2019 19:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم کی ہدایت پر شعبہ ریکوری نے سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادھندگان کے خلاف خلاف اقدامات تیز کر دیے ہیں ڈائریکٹر ایڈمن واسا موسیٰ خان گزشتہ روز شعبہ ریکوری کا اجلاس طلب کر کے نومبر 2019 کے مہینے میں کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری سمیت تمام 16 سرکل انچارچز شریک تھے ڈائریکٹر ایڈمن نے اس دوران تما سرکل انچارچز کو اپنی اپنی حدود میں ریکوری کا سلسلہ تیز کرنے اور مقررہ ہدف کو حصول کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی میں سستی اور رجسٹری برانچ میں جائیدادوں کے ٹرانسفر کے موقع پر واسا بل کی کلیئرنس کے معاملے کو نظر انداز کیے جانے کے معاملے کا بھی نوٹس لیا اور اس ایشو پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری نے ڈائریکٹر ایڈمن کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 21 نومبر تک 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کی وصولی کی جاچکی ہے جبکہ ٹارگٹ پورا نہ کر نے والے سرکل انچارچز کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے جس پر ڈائریکٹر ایڈمن نے تمام سرکل انچارچز کو نومبر 2019 کے حوالے سے اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں