موسم بہارکے لئے بارہ ہزارپھولوں کی تیاری کاکام شروع

جمعرات 23 جنوری 2020 17:38

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے بارہ ہزار سے زائد موسمی پھولوں کی تیاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں شاہ شمس پارک ،قلعہ کہنہ قاسم باغ اور نرسری میں بہار کے موسم کے پھولوں کی تیاری کے لیئے گملوں کی تیاری اور پنیری لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ مارچ میں بھرپور انداز میں پھولوں کو پارکوں اور گرین بیلٹس پر سجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر نے ان خیالات کا اظہار نرسری اور شاہ شمس پارک میں گملوں کی تیاری کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ مارچ میں بہار کے موسم کو شاندار انداز سے خوش کریں گے۔گل دائودی کی طرح بہار میں بھی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ نرسریوں میں پنیری لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مالی بڑی محنت سے گملوں کی تیاری میں مصروف ہیں ۔شاہ شمس پارک کی بحالی سے بھی اقدامات جاری ہیں ۔پارک کے زیر تعمیر حصے کو جلد بہتر کرے گے۔اس موقع پر اُنھوں نے ملازمین کی حاضری چیک کی۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد فیاض بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں