چو ک کچہر ی فلا ئی اوور کے نیچے پا ر کنگ سٹینڈ کو سو ل لا ئنز کا لج کے ساتھ ملحقہ پلا ٹ میں منتقل کرنے کی تجویز

جمعرات 23 جنوری 2020 22:54

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے و کلا ء کو تجو یز دی ہے کہ چو ک کچہر ی میں فلا ئی اوور کے نیچے پا ر کنگ سٹینڈ کو سو ل لا ئنز کا لج کے ساتھ ملحقہ پلا ٹ میں منتقل کر لیا جا ئے تا کچہری چوک میں ٹر یفک مسا ئل سے چھٹکا را پا یا جا سکے۔انہو ں نے کہا ہے کہ ضلع کچہری کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔ وکلاء وفد کی قیادت ڈسٹرکٹ بار کے صدرعمران رشید سلہری،سیکرٹری جنرل غلام نبی طاہر چوہان اور نائب صدر الطاف راں کر رہے تھے ،جبکہ میاں طاہرریاض قریشی اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی وفد میں شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے نو منتخب ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ انتظامیہ اور وکلاء کا چولی دامن کا ساتھ ہے،وکلاء میرے آفس کو اپنا چیمبر تصور کریں،نومنتخب بار کے عہدیداران نئے چیمبرز کی تعمیر کے لیے تجاویز دیں۔

(جاری ہے)

وکلاء کے لئے نئے چیمبرز کی تعمیر کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلائی اوور کے نیچے قائم پارکنگ اسٹینڈسے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، فلائی اوور کے نیچے قائم پارکنگ اسٹینڈ انتظامیہ اور وکلاء کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے،فلائی اوور پارکنگ سٹینڈ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے بھی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری میں وکلاء کے چیمبرز میں بھی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جائے گا، وکلاء کی گاڑیوں کے پارکنگ اسٹینڈ میں سکیورٹی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کچہری میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے وکلاء کے دل جیت لئے ہیں جس پر وکلاء برادری ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء کے لیے نئے چیمبرز کی اشد ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ نئے چیمبرز کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ سول لائن کالج میں پارکنگ کے قیام بارے وکلاء برادری سے مشاورت کی جائے گی۔ اس موقع پر صدر بار عمران رشیدسلہری نے کچہری کے دیگر مسائل بھی پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں