مسقط سے 14 غیر قانونی تارکین وطن ملتان پہنچ گئے

جمعرات 21 جنوری 2021 23:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) مسقط سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعہ 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں پاکستان ایئرلائن کی پرواز پی کے 172 کے ذریعہ مسقط سے 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان ائیر پورٹ پہنچا یا گیا۔ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کو ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ تمام افراد مسقط میں غیر قانونی طور پر ٹھہرے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں