ملتان،ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:07

ملتان۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :شہر میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ٹیموں نے انسپکشن کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی ٹیموں نے گزشتہ روز ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن ڈاکٹر عطا الرحمٰن کی قیادت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے شادمان کالونی،شیرشاہ سمیت دیگر مقامات پر گھر گھر لاروا کی چیکنگ کی اور نوٹس جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔شہری اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل سیل کردی جائیں گی تمام شہری ڈینگی کی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں