ہمیں اپنی زندگیوں کو سدھارنے کیلئے سیرت نبی کریم ﷺپر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،ندیم قریشی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:06

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرور کائناتﷺ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منائے گی،ہمیں اپنی زندگیوں کو سدھارنے کیلئے سیرت نبی کریم ﷺپر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عشرہ شان رحمتہ للعالمین کے سلسلے محکمہ تعلقات عامہ ملتان آفس میں سیرتِ النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ندیم قریشی نے مزید کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کا مبارک تذکرہ بڑی سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبیﷺ ایک ایسا موضوع ہے جس کے تمام پہلووں کا حق ادا نہیں کر سکتے،ضرورت اس امر کی ہے کہ سرور کونینﷺ کی ذات اقدس اور سیرت طیبہ کو عام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظہور کسی ایک ملک اور کسی ایک قوم کی ایک نسل کے لئے نہیں ہے، بلکہ پوری دنیائے انسانیت کے لئے اہم ہے اور آپﷺ کی نبوت تاقیامت آنے والے لوگوں کے لئےہے۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے ظلم و شرک اور بدعت و گمراہی کی تارکیاں چھٹ گئیں اور فسق و فجور کے شیطانی ہتھکنڈے ختم ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں