ملتان،میپکو حکام نے 136بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیے، 29لاکھ 84ہزارر وپے جرمانہ عائد

اتوار 24 اکتوبر 2021 14:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے دوران ایک روز میں 136افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجنہیں ایک لاکھ68ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لاکھ84ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ملزمان کیخلاف 25ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں۔میپکو ذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 17بجلی چوروں کو4 لاکھ35ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں 37افراد کو6 لاکھ94 ہزارروپے جرمانہ عائداور7 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 9 صارفین کو2لاکھ14ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 10صارفین کو3لاکھ روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 13افراد کو2لاکھ63ہزار روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 29بجلی چوروں کو5 لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 14 صارفین کو3لاکھ66ہزارروپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 3 بجلی چوروں کو 55 ہزار روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4صارفین کوایک لاکھ 26ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں