ضلعی انتظامیہ کی این اے 148 کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 13 مئی 2024 14:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر(ر) کیپٹن رضوان قدیر نے کہا ہے کہا ہے کہ الیکشن ایک آئینی ذمہ داری ہے، اسے احسن انداز میں اپنائیں گے،شفاف ضمنی الیکشن کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھرپور ٹاسک دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی الیکشن آفس این اے 148 کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی این اے 148 کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ریٹرننگ آفیسر این اے 148 محمد یوسف نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابی سامان کی ترسیل اور پیکنگ کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ این اے 148 میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سکیم کے مطابق شفاف انتخابات کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ پولنگ سٹیشنوں میں پانی ،واش رومز اور سایہ دار مقامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 4 لاکھ 44 ہزار سے زائد ووٹرز کے لیے 578 پریذائڈنگ افسران مقرر کیے گئے ۔ضمنی انتخابات میں 69 حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں